: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سڈنی،14جنوری(ایجنسی) آسٹریلیا کے سڈنی اوپیرا ہاؤس کو، اس کے اندر کوئی خطرناک چیز ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی سے متعلق خطرے کا خدشہ کے پیش نظر خالی کرا لیا گیا. وہاں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے. سڈنی اوپیرا ہاؤس ملک میں سیاحوں کے سب سے زیادہ پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے. بتایا جاتا ہے کہ وہاں
پولیس کی تلاشی مہم جاری ہے. مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریبا دو بجے خالی کرایا گیا . اوپیرا ہاؤس کے تمام پروگرام دن بھر کے لئے منسوخ کر دیے جانے کی خبر ہے. ڈیلی ٹیلیگراف کی خبر میں کہا گیا ہے کہ پولیس سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک خبر کے بعد سڈنی اوپیرا ہاؤس پہنچی. خبر کے مطابق، لوگوں سے وہاں سے چلے جانے کو کہا گیا اور حکام نے کسی چیز کی تلاش شروع کی.